• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صوبائی حکومت نے چترال کے عوام کا جینا دوبھر کردیا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ضلع چترال کی عوام کے ساتھ جاری وفاقی اور صوبائی حکومتی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل اور بے حس حکمرانوں نے ملک کے حساس ترین علاقے چترال، جو ناصرف پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے بلکہ اس کی سرحدیں تین ممالک کے ساتھ بھی ملتی ہیں، اسکی عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ پہلے ہی اسمبلیوں میں چترال کی مناسب نمائندگی موجود نہیں ہے، اوپر سے حکومت نے خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم کیے جانے سے وہاں کی محب وطن عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ چترال دو ضلعوں میں تقسیم کے باوجود انتظامی معاملات بہتر نہیں بنائے جارہے۔ سرکاری ملازمین بھی نئے ضلع کے قیام سے رہائش سے دور پوسٹنگ کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی چترالی عوام کے مطالبات کی ناصرف حمایت کرتی ہے بلکہ مطالبہ کرتی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں چترال کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین