• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کے مابین اثاثہ جات کی منصفانہ تقسیم کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹیز کے مابین اثاثہ جات ، بقایاجات اور گاڑیوں کی منصفانہ تقسیم کرنے کیلئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے ، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مقامی حکومتوں کو بحال کیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کونسل صدر ، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں اثاثہ جات تقسیم کردیئے گئے تھے،کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اثاثہ جات کی منصفانہ تقسیم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین