• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے سینئر اداکار ساجد حسن کل ہونے والی ٹی20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو ہیں۔

ساجد حسن کی جانب سے بروز اتوار ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اُن کا جوش و ولولہ دیدنی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’دعا ہے کہ کل پاکستان بھارت کو بری طرح شکست دے، اس مقابلے میں جو بھی جیتے اسے مبارکباد دینی چاہیے لیکن ہمیں اپنی ٹیم سے پرامید بھی رہنا چاہیے۔‘


ساجد حسن نے کہا کہ ’یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی کل کے میچ میں  ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔‘

واضح رہے کہ کہ 24 اکتوبر بروز اتوار، کل شام 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا آپس میں تاریخی ٹاکرا ہوگا ۔

تازہ ترین