• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کیساتھ بیٹی کیلئے بھی پھول آنے لگے

پاکستان کی خوبصورت فنکار جوڑی گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا تا ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جاتی رہتی ہیں جس میں وہ سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ یا پھر ایک گلاب کا پھول دے رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے ماں بننے کے بعد اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر اب سارہ خان کے ساتھ بیٹی عالیانہ فلک کے لیے بھی پھول لائے ہیں۔


اس تصویر پر تا حال دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو ڈھیروں نظر بد سے بچنے کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین