وزير اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ منورہ نے اُن کا استقبال کیا۔
اس موقع پر چيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاہر اشرفى اور سفير پاكستان جنرل بلال اكبر بھی موجود تھے۔
وزير اعظم عمران خان روضه رسول صلى اللّٰه عليه وسلم پر حاضرى دیں گے۔ وہ آج رات عمره ادا کریں گے۔
عمران خان سعودى ولى عہد كى دعوت پر سعودى عرب پہنچے ہیں۔