• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں خسرہ کیسز میں اضافے کے بعد حکومت متحرک

پاکستان میں خسرہ کیسز میں اضافے کے بعد حکومت متحرک ہوگئی، وفاق نے ایم آر ویکسین کی11 کروڑ سے زائد خوراکوں کی صوبوں کو ترسیل شروع کردی ہے۔

نیشنل پروگرام منیجر وفاق ای پی آئی ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سندھ نےخسرہ ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ 30 ہزار خوراکیں حاصل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں9 ماہ سے 15 سال تک کے 9 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو ویکسین لگانےکا ہدف ہے۔

ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے مزید کہا کہ ‎جن بچوں کوخسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگ چکے ہیں، انہیں بھی ویکسین لگائی جائے گی، خسرہ کی ویکسین کے کوئی مضر اثرات نہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید