• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا نے 8 جانیں لے لیں، 283 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 8 مریض چل بسے اور 283 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11975نمونوں کی جانچ کی گئی، مزید 283 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 مریض انتقال کرگئے، یوں اموات کی مجموعی تعداد 7548 ہوچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ آج مزید 176مریض صحتیاب ہوئے ہیں، صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 432 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک 63 لاکھ 503 نمونوں کی جانچ پڑتال ہوچکی ہے اور 4 لاکھ 66 ہزار 482 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 11 ہزار 502 مریض زیر علاج ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 11 ہزار 243 مریض گھروں پر، 29 آئسولیشن سینٹرز اور 230 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 228 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 283 نئے کیسز میں سے67 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 27، ضلع جنوبی 16، ملیر 8، ضلع وسطی7، کورنگی 5 اورضلع غربی 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہید بینظیرآباد 32، جامشورو 24، نوشہروفیروز 18، سانگھڑ 16، حیدرآباد 15، سجاول 15، تھرپارکر 15،مٹیاری 14، ٹنڈوالہیار 12، شکارپور 10، میرپورخاص 9، جیکب آباد 6، لاڑکانہ 6، سکھر میں 1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین