• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری، پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا

پاکستان کے مشہور کرکٹ فین چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی۔

چاچا کرکٹ کو بالآخر ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا ٹکٹ مل ہی گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا ہے۔

چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ وہ دبئی پہنچنے کے باوجود پاکستان اور بھارت میچ کے ٹکٹ سے محروم ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا اس سے قبل انگلینڈ میں بابر اعظم کے دلدادہ ایک خصوصی بچے کو میچ کا ٹکٹ دے چکے ہیں۔

تازہ ترین