• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ: ماریہ واسطی کا جوش و جذبے سے بھرپور پیغام


پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ مقابلہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ اُس سے بڑھ کر ہوتا ہے۔

ورلڈ کپ ٹی20 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اسی تناظر میں ہر طرف کرکٹ کا بخار اپنے عروج پر ہے۔

ماریہ واسطی نے پاک بھارت میچ سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس  میں ٹی20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل کرکٹ کے متوالوں کے جوش و خروش کا ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب جب پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوتا ہے تو دونوں جانب کرکٹ لوورز کا جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے مزید کہا کہ 24 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی قیادت میں مقابلے کےلیے میدان اتریں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹیموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے، میں اسے ’گیم آن ہے‘ کہوں گی، میری نیک تمنائیں دونوں ہی ٹیموں کے لیے ہیں، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔

ماریہ واسطی نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی میچ کے دوران دیکھیں گے کونسی ٹیم کرتی ہے کیا وار، جس سے جیتے گی وہ کرکٹ کی یہ وار، یہ وار صرف کھیل کے میدان تک ہی رہنی چاہیے۔

تازہ ترین