• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مقدمہ، آئندہ سماعت پر گواہ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمہ میں استغاثہ کی اپنے ہی نامزد گواہوں کا بیان قلمبند کرنے کی مخالفت پر استدعا منظور کرتے ہوئے باقی رہ جانے والے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ سماعت کے موقع پر قادر پٹیل،وسیم اختر،رؤف صدیقی،انیس قائم خانی،عثمان معظم اور دیگر پیش ہوئے۔سماعت کے دوران پانچ گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ نے اپنے ہی نامزد گواہوں کا بیان قلمبند کرنے کی مخالفت کردی۔استغاثہ کے مطابق گواہوں کا تعلق ڈاکٹر عاصم کے اسپتال سے ہی ہے انکی گواہی قلمبند نہیں کی جاسکتی۔