• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات کی سنگینی کا تقاضا ہے، شہر وقوم کیلئے آگے بڑھا جائے، سینئر مہاجر رہنما

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سنیئر مہاجر رہنما ڈاکٹر صغیر احمد،وسیم آفتاب،سلیم تاجک،سیف یار خان نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی کا تقاضا ہے شہر وقوم کیلئے آگے بڑھا جائے اتحاد ویکجہتی کی کاوش کو کامیاب نہیں کیا تو سوائے افسوس کے کچھ ہاتھ نہیںآئیگا۔ڈاکٹر عشرت العباد،ڈاکٹر فاروق ستار و ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مہاجر قوم کو مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں، جلد ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کرینگے،مہاجر قوم بھی اتحاد کی نوید سنا چاہتی ہے ،مسائل کا حل اتحاد و یکجہتی سے جڑا ہے آپس میں دست وگریباں ہونے سے پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے شہر و قوم کی مشکلات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ اختلاف اور ماضی کی تلخ یادوں کو شہر و قوم کی خاطر پس پشت ڈال کر آگے بڑھا جائے اور قوم کو اپنے اتحاد کی نوید سے خوشخبری دیکر مسائل کے حل کی مشترکہ جدوجہد کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید