• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کیمیکل فیکٹری میں  آتشزدگی،16افراد ہلاک

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس کے علاقے ریازن میں ایک کیمیکل فیکٹری میں خوف ناک آتش زدگی کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ دارالحکومت ماسکو کے جنو ب مشرقی علاقے ریازن میں پیش آیا،جہاں ایک کیمیکل فیکٹری کے بارود تیار کرنے والے حصے میں دھماکاہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 16 افراد ہلاک ،جب کہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ مقامی انتظامیہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین