• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم جمالی: مزدوروں پر دستی بم سے حملہ، 4 زخمی

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کریکر کےدھماکے میں سڑک تعمیر کرنے والے چار مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔ 

واقعے کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی۔ پولیس کے مطابق گوٹھ ہیبت واہ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گرد وں کی جانب سے سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔ 

دھماکے کے نتیجے میں سکھر سے تعلق رکھنے والے 4مزدور محمد شعبان بھٹی،وحید علی بھٹی،میر محمد مہر اور امان اللہ بھٹی شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مزدورں نے کام بندکردیا۔

تازہ ترین