کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع اٹک، ضلع اوکاڑہ اور ضلع خیبر میں مہنگائی کے خلاف عوامی ریلیاں نکالنے پر کار کنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑی ہے،عوام سڑکوں پر ہیں ،سلیکٹیڈ وزیراعظم کے پاس ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں، کراچی سے خیبر تک مہنگائی کے خلاف پی پی کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں عوام کی مثالی شرکت نے عمران خان کی جعلی مقبولیت کی پول کھول دی ہے، مہنگائی سےستائے ہوئے عوام عمران خان کے خلاف سڑکوں پر ہیں، اب یہ سفر پی ٹی آئی کے اقتدار کے خاتمے کی منزل تک جائے گا۔