• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، بچوں کو قرآن پڑھاتے ہوئے خاتون ٹیچر کا انتقال

ریاض (جنگ نیوز )بچوں کو کلاس میں قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے خاتون اسکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک اسکول میں خاتون ٹیچر تیسری جماعت کے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی تھیں کہ اچانک کلاس روم میں ہی گر گئیں۔

بچوں نے فوری طور پر اسکول پرنسپل کو معاملے سے آگاہ کیا، اسکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے متعلقہ استانی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کیا۔

تازہ ترین