• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دلہ زاک روڈ کے تعمیراتی کام میں سست روی پر تشویش ہے، ارباب عثمان

پشاور(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی و سماجی رہنما اور جان دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ ارباب عثمان خان نے پشاور دلہ زاک روڈ کے تعمیراتی کام میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کام میں تاخیر سے پخہ غلام، فتو عبدالرحیم،دامان افغانی، دامان ہندکی، گلوزئی، محمد زئی، بڈھنی، صابی، اسلام آباد کورونہ اور میاں گوجر کے عوام کو آمدروفت میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ارباب عثمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کا کام صرف منصوبوں کا افتتاح کرنا اپنے نام کی تختی لگانا اور فیتہ کاٹنا نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی ہے سابق صوبائی وزیر ارباب ایوب جان کے دور میں پشاور دلہ زاک روڈ میاں گجر روڈ اور بڈھنی روڈ کی منظوری دی گئی اور تمام منصوبوں کی دن رات نگرانی کر کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا عوام کی بے لوث خدمت کی وجہ سے ارباب ایوب جان اب بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ ارباب عثمان خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں آٹے، چینی، گھی، بجلی، گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوچکی ہے۔
تازہ ترین