• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغمبر اکر م ؐ اُمت مسلمہ کے درمیان وحدت و اخوت کا مرکز و محور ہیں،ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 17ربیع الاول کی مناسبت سے ہفتہ وحدت کے اختتام پرپیغام میں کہا ہے کہ پیغمبر گرامی، خاتم النبین ؐ ‘ رحمت العالمینؐ ‘ منجی بشریت کی ذات بابرکات امت مسلمہ کے درمیان وحدت و اخوت اور بھائی چارے کا مرکز و محور ہے۔ امام جعفر صادقؓ نے جس طرح مختلف شعبہ ہائے حیات میں امت مسلمہ کی رہبری و رہنمائی کی وہ تاریخ اسلام کا ایک روشن باب ہے۔امت واحدہ کیلئے معمولی نوعیت کے جزوی اور فروغی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ۔
تازہ ترین