• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ کیلئے نئی جرسی خرید لی ہے: عاصم اظہر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت میچ کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ ہونے جارہا ہے اور شائقینِ کرکٹ بےصبری سے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان کی جیت کے لیے جہاں شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی آج کے میچ کے لیے کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی زیب تن کی ہوئی ہے۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں پاک بھارت میچ کے شروع ہونے کا انتظار نہیں کرسکتا ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے لیے اپنی نئی جرسی بھی خرید لی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین