• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا: شاہد آفریدی کی خصوصی تیاری

دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے لیے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خصوصی تیاری کرلی۔

آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ ہونے جارہا ہے اور شائقینِ کرکٹ بےصبری سے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان کی جیت کے لیے جہاں شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں تو وہیں سابق کرکٹرز بھی آج کے میچ کے لیے کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی زیب تن کی ہوئی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کی جانب سے اُنہیں بطورِ تحفہ بھیجی گئی ہے۔

شاہد آفریدی نے تحفہ بھیجنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ’انشاءاللّٰہ! وہ یہ جرسی پاک بھارت میچ کے لیے خصوصی طور پر پہنیں گے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید