• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا شمار پاکستان کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ اپنے چاہنے والوں سے اکثر رابطے میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

سابق فاسٹ بولر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 36 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔

شعیب اختر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اکثر ہی قومی پاکستانی ٹیم کے لیے پیغامات اور کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ تجاویز اور تبصرے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر ملک کو درپیش معاشرتی اور سماجی مسائل کے حوالے سے بھی کبھی کبھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین