• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا: ICC نے حسن علی کا ملی نغمہ شیئر کردیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی نے حسن علی کی پاکستان کا مشہور نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے ویڈیو شیئر کردی۔

محمد حفیظ نے نغمہ دل دل پاکستان کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے سے یہ نغمہ ہمیں متحد کر رہا ہے، میچ سے پہلے بھی یہ نغمہ سننا چاہیے۔

محمد حفیظ کے کہنے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی نے گٹار اٹھایا اورجنید جمشید کا مشہور زمانہ نغمہ گنگنا کر ٹیم کا مورال بڑھایا۔

تازہ ترین