• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر علی کے پلیئنگ 11 سے آؤٹ ہونے کا امکان


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے میں حیدر علی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ روز 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی 12 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن وہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی پلئینگ11 میں شامل ہوں گے۔

عماد وسیم اور شاداب خان کی بھی پلئینگ الیون میں شمولیت یقینی ہے جبکہ فاسٹ بولنگ کا شعبہ حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہوگا۔

تازہ ترین