• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا: کراچی میں کن مقامات پر میچ کیلئے اسکرین نصب ہوگی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج فائنل سے پہلے ہی فائنل میچ ہونے والا ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے چند گھنٹوں میں ہوگا جس میں پاکستان پوری کوشش کرے گا کہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اپنی ہار کا سلسلہ توڑ سکے۔

اس موقع پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہزاروں شائقین بڑی اسکرینز پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ لائیو میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئیں گے جس کے لیےکراچی میونسپل کارپوریشن نے کچھ علاقے نامزد کیے ہیں۔

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان علاقوں کا اعلان کیا جہاں پر شائقینِ کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شام کو ہونے والا ٹاکرا براہ راست بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔

کراچی کے درج ذیل مقامات پر آج شام کو میچ دیکھنے کے لیے لائیو اسکریننگ ہوگی۔

  • کلفٹن اربن فاریسٹ (دعا چورنگی)
  • مفتی رمضان پارک (نارتھ ناظم آباد)
  • ہل پارک۔
  • ایمپریس مارکیٹ۔
  • معین اختر پارک (نارتھ کراچی)
  • تعلیمی باغ (ایف بی ایریا)
  • سفاری پارک
  • ماڈل پارک (ناظم آباد)

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین