• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسٹ ریزیلینٹ جرنلسٹ ایوارڈز 2021، جیتنے والوں کا اعلان 2 نومبر کو دی ہیگ میں ہوگا

صحافیوں کیلئے فری پریس ہانس فر پلخ اور موسٹ ریزیلینٹ جرنلسٹ ایوارڈز 2021 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہانس فرپلخ ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد کو بے نقاب کرنے والے برہان بھٹ، میانمار سے آئی من تھانٹ اور اسرائیل کے گراس کمپوس شامل ہیں۔

دوسری جانب موسٹ ریزیلینٹ ایوارڈ کے لیے جن صحافیوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں مراکش سے عمر رادی، بنگلہ دیش سے روزینہ اسلام اور بیلاروس کے رامن واسیو کووچ شامل ہیں۔

ان تمام صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے مختلف حملوں کا نشانہ بھی بنایا گیا، لیکن انہوں نے اپنا کام جاری رکھا۔

ان نامزد صحافیوں میں سے جیتنے والوں کا اعلان 2 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ کے سٹی ہال میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید