• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی پاکستان ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک باد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک اپنی ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا وہیں فتح کے ساتھ انہیں مبارک باد دی۔

تازہ ترین