• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل ملیرمیں محفل میلاد، ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ،محفل میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی محمد ناصر ، سینئر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل محمد ارشد حسین شاہ اور دیگر افسران اور قیدیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، محفل میں جیل افسران اور قیدیوں نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی ،اس موقع پرافسران نے سیرت محمدیؐ پر روشنی ڈالی اور اس پر عمل پیرا ہونے کی خصوصی دعا بھی کی ، محفل کے اختتام پر قیدیوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ پکوان بھی پیش کیے گئے ۔

تازہ ترین