• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی لینڈر ز کے چاریت اسلانکا اور بھانوکا راجا پاکسے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ چاریت اسلانکا نے پانچ بلند وبالا چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز بنائے، بھانوکا راجا پاکسے 31 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی ، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 86 رنز بنے۔ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے ، پتھم نسانکا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایوشکا فرنانڈو کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، ڈی سلوا بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اسالنکا 80 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نسیم احمد اور شکیب الحسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ نوجوان محمد نعیم 62 اور تجربہ کار مشفق الرحیم 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ چمیکا کرونا رتنے، بنورو فرنینڈو اور لہیرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز ہوا تو 40 کے مجموعے پر اوپنر لٹن داس آؤٹ ہوگئے تاہم محمد نعیم نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ ون ڈاؤن آنے والے شکیب بھی صرف 10 رنز ہی بناسکے، مشفیق الرحیم نے جارحانہ انداز اپنایا ۔ سری لنکا کی جانب سے بنورا فرنانڈو، لاہیرو کمارا اور چامیکا کاروناراتنے نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین