• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3سال میں 11لاکھ 60ہزارافراد کوزکوۃ فنڈز فراہم کردئیے،شوکت لالیکا

لاہور(خبر نگار) وزیر زکوۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ محکمہ زکوۃ نے گزشتہ تین سال میں 11 لاکھ 60 ہزار افراد کو زکوٰۃ فنڈ سے امداد فراہم کی،سال19-2018کے دوران 3لاکھ 10ہزار مستحقین کو زکوۃفنڈز فراہم کیا گیا، سال20-2019کے دوران 5 لاکھ50 ہزار افراد جبکہ21-2020کے دوران 3 لاکھ سے زائد افراد کو امداد فراہم کی گئی،مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس،نابینا الاؤنس، شادی گرانٹ کی برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد فراہمی کی جاتی ہے۔
تازہ ترین