• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کاشیڈول بہترنہ ہوسکا،ایک سے 3گھنٹہ تاخیرکاشکار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو شدیدمشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ۔ کراچی سے آنے والی پاک بزنس ، کراچی ، شاہ حسین ، رحمان بابا ، خیبر میل ، تیز گام ، جنا ح اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ لاہور پہنچیں جبکہ لاہور سے جانے والی پاک بزنس شام 4 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر ،کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 15 منٹ پراور شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 10 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی ۔مسافروں ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و رفت کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ۔تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کا شیڈول جلد بہتر ہو جائے گا ۔
لاہور سے مزید