• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال پارٹی کی اکثریت رائے کے فیصلے کوقبول کریں،بی اے پی لائرز فورم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی لائرز فورم بلوچستان کے رہنماوں عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ اور صدام حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پارٹی کی اکثریت رائے کے فیصلے کوقبول کرکے پارٹی آئین اورقانون کی پاسداری کریں ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو دیگر وکلاء کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان بطورصدر بلوچستان عوامی پارٹی کو احسن طریقے سے نہیں چلاسکے جس کی وجہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان میں شدیدمایوسی پھیلی تاہم اب بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی قائدین نے میر ظہور احمدبلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر مقرر کیا ہے،انہوں نے کہا کہ لائرز فورم بلوچستان عوامی پارٹی کے صدرمیرظہوراحمدبلیدی اور جنرل سیکرٹری منظوراحمدکاکڑ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور جو فیصلہ پارٹی کے مفاد میں ہوگا اسکی مکمل حمایت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے وکلاء ہر فورم پر پارٹی کی قانونی معاونت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل باپ لائرز فورم کی جو کابینہ تشکیل دی گئی تھی ہم اس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ کابینہ نے پارٹی کے مفاد کی بجائے ایک شخص کیلئے کام کیا ۔
تازہ ترین