• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے: وینا ملک

معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل اُنہیں دی ہے۔

وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس میں اداکارہ سینئر سول جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر سول جج راجا فیصل رشید کے سامنے وینا ملک نے کہا کہ دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ اسد خٹک کوجب پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ عدالت میں درخواست دیتے ہیں۔

عدالت نے آئندہ تاریخ پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

 وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت میں پیش ہوئے، اسد خٹک کی احاطہ عدالت میں بچوں سے ملاقات کرائی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید