• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہار پر کشمیر میں جشن مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے چمچوں نے مسلمانوں کو ذہنی، جسمانی اذیت پہنچائی، اس کی مذمت کرنی ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شدت پسندی کےخلاف آوازوں کو بلند ہونا ہوگا۔

خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

تازہ ترین