• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیل نانجیانی کا پاکستان کی تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار

پاکستانی نژادہالی ووڈ اداکار کمیل نانجیانی نے بھی ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

کمیل نانجیانی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ ٹھیک ہے پاکستان کو اب اس جیت کو اختتام تک لے کرجانے کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ آئیے اس تسلسل کو ورلڈکپ کے اختتام تک برقرار رکھیں۔‘

انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ لاجواب کھیل تھا ۔‘

آخر میں کمیل نانجیانی لکھا کہ ’ انڈیا اور پاکستان کو ایک ساتھ میدان میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین