• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر 12 مقابلہ: افغانستان کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 17ویں میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

حضرت اللّٰہ زازئی اور محمد شہزاد نے اپنی ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی۔

زازئی نے 30 گیندوں پر 44 اور شہزاد نے 15 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

رحمان اللّٰہ گرباز نے ٹیم کے اسکور میں 46 رنز کا حصہ ڈالا جبکہ نجیب اللّٰہ زدران نے 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور محمد نبی نے 11 رنز بنائے۔

مذکورہ اننگز میں افغانستان نے مجموعی طور پر 11 چھکے لگائے۔ 

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صفیان شریف 33 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے۔

تازہ ترین