سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی میں ن لیگ سب سے آگے ہے۔
کراچی میں آزادی صحافت کنونشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کا کالم سخت تھا تو اس کا جواب دینا چاہیے تھا، خاتون صحافی نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مریم نواز نے جادو ٹونے پر جو کہا، اس سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اُن کی کردارکشی درست نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر خاص طبقے کی جانب سے الزامات لگائے گئے تو صحافی خاموش رہے۔