• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشیک شرما نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

تصویر، پی سی بی فیس بک
تصویر، پی سی بی فیس بک

بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نےایک اور بھارتی کھلاڑی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 25 سالہ ابھیشیک شرما مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں جاری میگا ایونٹ میں نوجوان بھارتی اوپنر اب تک ایک بھی رن اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

انہیں پہلے امریکا، پھر پاکستان اور آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے بولرز نے بھی صفر پر آؤٹ کیا، یہ اُن کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں لگاتار تیسرا صفر ہے۔

ان سے قبل بھارت کے آشیش نہرا ٹی 20 ورلڈ کپ کی مسلسل 3 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

ابھیشیک شرما نے ساتھ ہی ایک کیلنڈر ایئر میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے، جو اس سے قبل 2004ء میں سنجو سیمسن کے پاس تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید