سوڈان کی مختلف جماعتوں نے عبوری کونسل کی جانب سے تختہ الٹنے کےخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
خرطوم سے عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے فوجی انقلاب کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ادھر سوڈانی آرمی چیف نے جولائی 2023 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نقل وحرکت پرپابندی کے باوجود بڑی تعداد میں سوڈانی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔