• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان نے عاصم اظہر سے کیا وعدہ نبھا دیا

کراچی (آئی این پی) قومی کرکٹر شاداب خان نے پاک بھارت میچ سے قبل ہی معروف گلوکار عاصم اظہر سے گرین شرٹس کی فتح کا کیا وعدہ نبھا دیا۔ عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بنائی گئی جس میں عاصم اظہر کے ساتھ فہد مصطفی سمیت دیگر شوبز ستارے بھی موجود ہیں۔گلوکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ویڈیو خصوصی طور پر گرین شرٹس کے لیے ہے جنہوں نے فتح ہمارے نام کی۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے میچ سے قبل ہی مجھ سے پاکستان کی جیت اور بھارت کی شکست کا وعدہ کیا تھا۔اس کے ساتھ ہی عاصم اظہر نے اپنی اور شاداب خان کی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ واٹس ایپ چیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان گلوکار عاصم اظہر کو گانا تیار کرنے کا کہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ میچ میں پاکستان کی فتح ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

تازہ ترین