• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021، بھارت کی شکست پر بالی ووڈ ستارے افسردہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا امیدوں کے انتہائی برعکس یکطرفہ ثابت ہوا۔سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے اکشے کمار ، پریتی زنٹا سے لے کر اروشی روتیلا تک بالی ووڈ کے بڑے نام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمع ہوئے ۔

ہار کے صدمے کے نتیجے میں مایوس بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کو نشانہ بنایا لیکن پریتی زینٹا اپنے ہی کھلاڑیوں کیخلاف کی جانے والی تنقید پرمایوسی کا شکار ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ‘مایوسی ہوئی کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا اپنا پہلا میچ ہاردیا لیکن نام نہادکرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دیکھ کر مزید مایوسی ہوئی ‘۔

پریتی زینٹا نے تبصرہ کیا کہ کھلاڑی منفی تبصروں اورالزام تراشی کے مستحق نہیں ہیں۔ 

تاپسی پنوں نے شاہ رخ خان کی فلم ‘ بازیگر’ کا مشہور و معروف ڈائیلاگ ‘ ہارکر جو جیتے وہی بازیگر’ لکھ کر دل کو تسلی دی۔

اسٹیڈیم میں پاکستان مخالف فلموں میں سب سے زیادہ نظرآنے والے اکشے کمار سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بھی رہے، پاکستان کی جیت قریب آتے ہی اداکارکے چہرے پرمایوس کن تاثرات کا اضافہ کیمرے کی آنکھ نے خوب پکڑا۔

بھارت کی جیت کی امید لے کر آنے والے اکشے کمار نے شکست کے بعد سے تاحال سوشل میڈیا پراپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین