• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، تعلیمی بورڈ کے ملازمین کو 2012 سے مستقل کرنے کا حکم

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تعلیمی بورڈ لاہور کے ملازمین کو 2016کی بجائے 2012 سے مستقل کرنے کا حکم دے دیا، 2012 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالوں کوبورڈ نے تاریخ تقرری کی بجائے 2016سے ریگولر کیا تھا،عدالت نے رابعہ ارشد و دیگران کی اپیل پر حکم جاری کیا،درخواست گزاران کے وکیل ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین لاہور بورڈ میں 28 فروری 2012 کو کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے، بورڈ نے سالانہ کاکردگی، تعلیمی اہلیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مستقل کرنیکا فیصلہ کیا تاہم بورڈ نے قوائد کے برخلاف تاریخ تقرری کی بجائے دوہزار سولہ سے ریگولر کیا،سرکاری وکیل نے ملازمین کو تقرری کی تاریخ سے مستقل کرنے کی مخالفت کی۔

تازہ ترین