• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے بعد گوری بھی بیٹے آریان سے ملنے جیل پہنچ گئیں

کراچی(جنگ نیوز)شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے ممبئی کی آرتھر جیل پہنچ گئیں۔گزشتہ ہفتے شاہ رخ بھی جیل میں موجود بیٹے آریان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے تقریباً 18 منٹ بیٹے سے ملاقات کی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گوری خان نے بھی پیر کے روز بیٹے آریان سے جیل میں ملاقات کی ہے،گوری خان کی جیل آمد کے موقع پرباہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،بھارتی میڈیا میں گوری کی آریان سے ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ ترین