• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے، مریم نواز

لاہور (نیوز ایجنسیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے، ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی اور کرتے رہیں گے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں، نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف سے جاتی امراء لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں بیرسٹر امجد ملک نے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر انہیں خصوصی مبارکباد دی اور پھول بھی پیش کیے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے سخت محنت سے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالا تھا،اسحق ڈار نے ڈالر کنٹرول میں رکھا اور شہباز شریف نے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین