• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار حسین قتل کیس،2 پولیس اہلکاروں کو پھانسی کی سزا کا حکم


کراچی (اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مقدمہ میں نامزد2 ملزمان بلال رشید اور دانیال کو پھانسی کی سزا سنادی ۔ عدالت نے طارق محمود،غلام عباس، اظہراحسن، فہد خان اور شاہد کو عمر قید کی سزاسنا دی۔عدالت نے عمر قید کے ساتھدو، دو لاکھ جرمانہ بھی عائدکر دیا۔ پیر کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثبات کرنے میں کامیاب رہا۔انتظار احمد 13جنوری2018کو ڈیفنس میں اے سی ایل سی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا اور پولیس اہلکار نوجوان کو قتل کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ مقتول کے والدین نے ڈی ایس پی کے بیٹے سے جھگڑے کو قتل کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین