• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے تاریخی تہوار بسنت کو بحال کیا جائے، اوور سیز کمیونٹی

لندن(نمائندہ جنگ) مغربی لندن کے علاقہ ساؤتھ آل کے مقامی ریسٹورنٹ میں لاہور کلب یو کے کےزیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برٹش پاکستانیوں نے بھر پور شرکت کی ۔نظامت کے فرائض سینئر صحافی غلام حسین اعوان نے ادا کیے،اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ حکومت انسانی جانوں کے لیے خطرناک دھاتی اور کیمیکل لگی ڈور کو مکمل بین کرے اور اس کی خرید و فروخت کرنےوالوں کو سخت ترین سزائیں دے ۔بسنت ویک کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہفتہ کے لیے پابندی لگا کر بھی کھربوں کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ تقریب میں لاہور کے تاریخی تہذیبی اور ثقافتی تہوار بسنت کی بحالی پر اظہار خیال کیا گیا،اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت مشتاق احمد لاشاری ،سینئر صحافی وجاہت علی خان ، اشتیاق گھمن سمیت لاہور کلب یو کے کے چئیر مین سلطان حیات،اقبال سندھو ،سعید انور ،انجم چوہدری ، لارڈ پاشا، تابندہ دوگل ، ذولفقار احمد ، اظہرالدین ، تنویر ملک اور دیگر شرکانے لاہور کی تاریخی حیثیت اور ثقافتی تہواروں کی مکمل بحالی اور حکومت کی جانب سے نظر اندازیوں پر مفصل بات چیت کی اورخصوصی طور پر بسنت جیسے رنگا رنگ تہوار کو محفوظ طریقے سے منانے کی منطوری پر زور دیا ۔ وجاہت علی خان نے کہا کہ لاہور کی ثقافت کی بحالی کے لیے شروع ہونے والی تحریک کو دنیا کے دیگر ممالک تک پہنچایاجائے گا ۔ تقریب میں شرکا نے کہا کہ لاہور میں ترقیاتی کاموں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تحت پالیسی ترتیب دینا اپنا جگہ مگر پنجاب کے معروف اور ہر دلعزیز ثقافتی تہواروں کو بند کرنا ہرگز بہتر حکمت عملی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تہذیب و تمدن کی بقا کے لیے ریاستی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں بہتری کی بجائے ایسے تہوار بند کر دیے جاتے ہیں، جن سے مقامی سطح پر معاشی و ثقافتی فائدہ ہوتا ہے ۔ لاہور کلب برطانیہ کے چیئرمین سلطان حیات نے اس موقع پر شرکا کو بتایا کہ ہم جلد ہی بسنت کی محفوظ بحالی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو تحریری مطالبہ پیش کریں گے جس کی تائید میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد سفارشات کرے گی۔ حکومت پر زور دیاگیا کہ دھاتی اور کیمیکل لگی ڈور بیچنے والوں کی سختی کے ساتھ محاسبہ ضرور کریں جن کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے لیکن بسنت کے خوبصورت تہوار پر پابندی ختم کی جائے علاوہ ازیں پرانے لاہور کے گرد باغوں کی بحالی اندرون شہر میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کی ضرورت پر بھی سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کیا گیا کے جلد اس ضمن میں حکومت کو تحریریں طور پر تجوید دی جائے گی لاہور کلب یوکے کا ایک نمائندہ وفد وزیراعلی پنجاب گورنر پنجاب اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کرے گا۔

تازہ ترین