• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بڑھ جائے گی، الطاف شاہد

لندن(پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ پاکستان کاوجودایک زندہ اورزمینی حقیقت ہے، برطانیہ سمیت یورپ کے پاکستان سے مثبت تعلقات میں ان ہی کافائدہ ہے۔ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی جغرافیائی اورتجارتی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔بڑے پیمانے پرتجارت کے فروغ سے ہرریاست کے عوام مستفیدہوں گے۔ برطانیہ اوریورپی ملک جموں وکشمیر کی آزادی اوربھارت کے اندر مسلمانوں کی نسل کشی کاسلسلہ روکنے کیلئے اپناکلیدی کرداراداکریں ۔بھارت کے انتہاپسند حکمران یادرکھیں کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔پاکستان کاوجودایک زندہ اورزمینی حقیقت ہے جوکسی صورت بھارت کی بالادستی قبول نہیں کرے گا۔پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیرسمیت تنازعات کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کی دعوت کوبھارت سنجیدگی سے لے اوربار بارراہ فرار تلا ش نہ کرے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ برابری کی بنیادپر مذاکرات کی گینداب بھارت کے کورٹ میں ہے ،بھارتی حکمرانوں کاانتہاپسندانہ رویہ مہذ ب دنیا کیلئے حیران کن اورپریشان کن ہے۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال پاکستا ن کوامن وآشتی کاگہوارہ بنانے اورہم وطنوں کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی جارحیت کادندان شکن جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے مگراس کے باوجود ہم امن کے حامی ہیں۔ماضی کے مقابلے میں آج پاکستان کی داخلی اورخارجی پالیسیاں بہت بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال موجودہ صورتحال کوپوری طرح پاکستان کے حق میں تبدیل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں دنیا پاکستان کانام ادب واحترام سے لے گی ،وہ وقت دورنہیں جب دنیا کاہراہم فیصلہ پاکستان کی ہاں اورناں کے مطابق ہوگا۔
تازہ ترین