ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ) پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تاریخی فتح کا کریڈٹ بابر ،رضون اور آفریدی سمیت پوری ٹیم کو جاتا ہے، روایتی حریف کو اہم میچ میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کرکے قومی ٹیم نے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پوری ٹیم مبارک باد کہ مستحق ہے ،امید ہے اب کامیابیوں کا تسلسل برقرار رہے گا۔ان خیالات کا اظہار سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہد عتیق ،استحکام پاکستان کونسل برطانیہ کے صدر زیڈ اے مرزا،جنرل سیکرٹری راشد چوہدری نے کیا۔ان شخصیات نےکہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی اور ٹیم کامیابی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔