• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے مریض کو پلیٹلٹس کی اشد ضرورت ہوتی ہے،صاحبزادہ حلیم

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جنہیں پلیٹلٹس کی اشد اور فوری ضرورت پڑی ہے، اس لئے عوام امراض خون میں مبتلا بچوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے خون کے عطیات دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی وائرس کے تیزی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر موجود فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر فخرزمان نے ڈینگی وائرس اور اس کا شکار افراد کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام انسان میں خون کے جزو پلیٹلٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک ہوتی ہے اور ڈینگی کے مریض میں یہ تعداد بتدریج کم ہوتی چلی جاتی ہے ،پلیٹلیٹس کی تعداد اگر پچاس ہزار سے کم ہو جائے تو انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، اس لئے ڈاکٹر مریض کیلئے فوری طور پر پلیٹلٹس تجویز کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکے بعد سے عطیات خون میں کافی حد تک کمی آئی ہے ، عوام امراض خون میں مبتلا بچوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات دیں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔
تازہ ترین