• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور چین کے درمیان مواصلاتی کمپنی کیلئے کشمکش

کینبرا ( نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک بڑی مواصلاتی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی بحرالکاہل کی ایک مواصلاتی انتظامی کمپنی خریدنے کے لیے اپنے ملک کی حکومت کے ساتھ اشتراک کرے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین بھی اس مواصلاتی کمپنی کے حصول میں دلچسپی رکھتا ہے اور دونوںممالک کے درمیان اس کی خریداری کے لیے کشمکش شروع ہوگئی ہے۔ آسٹریلوی کمپنی ٹیلسٹرا نے اعلان کیا کہ وہ جمیکا میں قائم ڈیجیٹل گروپ کی جانب سے چلایا جانے والا نظام ایک ارب 60 کروڑ ڈالر میں خریدے گی، جس کی 80 فیصد سے زائد لاگت آسٹریلوی حکومت برداشت کرے گی۔ڈیجیسیل پیسیفک کی خدمات، پاپوا نیو گینیا اور ناؤرو سمیت کئی جزائر پر محیط ہیں۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریسے پین اور دیگر 2وزرا نے اس معاملے پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔
تازہ ترین