• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، ڈاکوؤں نے وین میں سوار خواتین اور بہادر آباد میں 6 نوجوانوں کو لوٹ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لٹیروں سے خواتین بھی محفوظ نہیں رہیں،الفلاح تھانہ کی حدود جامعہ ملیہ ملیربیکری کے قریب پک اینڈ ڈراپ وین کو لوٹ لیا گیا، وین میں چار خواتین سوار تھیں،دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر خواتین سے پرس، موبائل فون اور نقدی اور گاڑی کی چابی لے کر فرار ہوگئے،علاوہ ازیں بہادر آباد میں سڑک پر کھڑے دوستوں کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا،ملزمان موٹرسائیکل پیدل لے کر آئے اور 6 نوجوان لڑکوں سے لوٹ مار کی،اسلحہ دیکھ کر کسی نوجوان نے بھی مزاحمت کی کوشش نہ کی،ملزمان نے ایک ایک کر کے تمام نوجوانوں سے موبائل فونز جمع کئے اور فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید