• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ فضائی راہداری کیلئے مذاکرات جاری ہیں،امریکا

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی انڈر سیکرٹری ڈیفنس کولن کہال نے سینیٹ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی راہ داری کے لئے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں۔

کولن کہال نے کہا کہ پاکستان امریکہ کو فضائی راستہ فراہم کرتا آ رہا ہے،پاکستان بھی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں شدت پسندی پنپے،انخلا کے بعد پاکستان کے مذاکرات چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر تعاون اچھا چل رہا ہے۔

یکم ستمبر کے بعد سے 240 امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالا گیاجبکہ 196امریکی شہریوں کو نکالنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین